امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گرد گھیرا تنگ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گرد گھیرا تنگ

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گرد گھیرا تنگ  ہونے لگا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر ٹرمپ کی یوکرینی ہم منصب کو فون کال کی تفصیلات جاری  کر دی ہیں ،تاہم  ڈونلڈ ٹرمپ نے فون کال کے الزامات کو مسترد کردیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناہے کہ کہا سب جھوٹ پر مبنی ہے ،ایسی کوئی بات نہیں ہوئی  ہے ۔

ٹرانسکرپٹ کے مطابق جولائی میں ہونے والی فون کال میں ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے صدر سے کہا  کہ وہ جو بائیڈن کے بیٹے سے متعلق بدعنوانی کے دعووں کو جائزہ لیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لیے ایوان نمائندگان میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحریک کی کامیابی کے لیے 218 ووٹوں کی ضرورت ہے۔