انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 1 پیسے اضافہ

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 1 پیسے اضافہ

کراچی:کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 1 پیسے اضافہ ہوا۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 156.17سے بڑھ کر 156.18روپے پر فروخت ہوا۔یاد رہے ستمبر 2018میں ڈالر 134اور نومبر میں 142پر ٹریڈ کررہا تھا۔

گزشتہ سال کے اختتام پر ڈالر 139روپے 40پیسے کا ہوچکا تھا۔2019 میں بھی ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں پیش رفت جاری رہی۔ جنوری میں ڈالر 138روپے93پیسے، فروری میں 138روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139روپے10پیسے پر ٹریڈ کررہا تھا۔اپریل 2019میں ڈالر چھلانگ لگا کر 141روپے 50پیسے پر آگیا۔

مئی میں 151روپے اور جون میں تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا۔جولائی 2019میں ڈالر کی اڑان رک گئی اور ڈالر کمی کے بعد انٹربینک میں 160روپے اور اوپن مارکیٹ میں 161روپے کا ہوگیا۔

اگست 2019میں روپے نے ڈالر کا جم کر مقابلہ کیا اور ڈالر 157.20روپے تک پہنچ گیا۔