کراچی میں کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے کیلئے فری ٹکٹ

کراچی میں کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے کیلئے فری ٹکٹ
کیپشن: Image Source : PCB Facebook

کراچی :پاکستان کرکٹ بور ڈ نے کراچی میںپہلے ون ڈے کیلئے تعلیمی اداروں کو فری ٹکٹ دینے کا اعلان کر دیا ۔

پاکستان میں ایک لمبے عرصے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے موقع پر پی سی بی نے پہلے ون ڈے کیلئے سٹوڈنٹس کیلئے فری ٹکٹ تقسیم کرنے کا اعلان کر دیا ،سری لنکا کیخلاف ہونے والی سیریز سے قبل بارش کی آنکھ مچولی نے پریکٹس سیشن میں رکاوٹ ڈال دی ۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ایک روز ہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 27ستمبر بروز جمعہ کو نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔