پاکستان نے افغان بارڈر بند کردیا

پاکستان نے افغان بارڈر بند کردیا

اسلام آباد :پاکستان نے افغان صدارتی الیکشن کے پیش نظر افغان بارڈر کو 2روز کے لیے بند کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق سکیورٹی کے پیش نظر 26سے 29ستمبر تک پاک افغان بارڈر پر حفاظتی اقدامات بڑھا دئیے گئے ہیں،ترجمان کے مطابق پاک افغان سرحد پر تمام راستے بشمول کار گو ٹرمینلز بھی بند رہیں گے ۔

دفتر خارجہ کے مطابق الیکشن کے پیش نظر بارڈر پر سکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے ،ایمرجنسی مریضوں کیلئے صرف راستہ کھولا جائے گا ۔

واضح رہے 28ستمبر کو افغانستان میںصدارتی انتخابات ہونگے جس میں اشرف غنی دوسری مدت کیلئے بھی صدارتی امیدوار ہیں۔