کشمیر جغرافیائی مسئلہ نہیں بلکہ ہماری روح کا حصہ ہے :آرمی چیف

کشمیر جغرافیائی مسئلہ نہیں بلکہ ہماری روح کا حصہ ہے :آرمی چیف
کیپشن: Image Source : NNI

آزاد کشمیر :آرمی چیف نے دوٹوک الفا ظ میں کہا کشمیر محض جغرافیائی مسئلہ نہیں ،ہمیں کشمیری عوام سے محبت ہے اور کشمیرہماری روح کاحصہ ہے ،مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے ۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آزاد کشمیر کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا نے ملاقات کی ،اس موقع پر آرمی چیف نے کہا بھارتی افواج کے کشمیریوں پر مظالم انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ،ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیں انہیں کبھی مایوس نہیں کرینگے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں آزاد کشمیر کے یوتھ پارلیمنٹ کے ممبران سمیت یوتھ سٹیٹ ارکان اسمبلی بھی شریک تھے ،آرمی چیف نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا نوجوان مستقبل کی قومی قیادت بننے کیلئے سخت محنت کریں ،سخت محنت کے بعد آپ کو ملنے والی کامیابی درحقیقت پاکستان کی کامیابی ہے ،کشمیری نوجوانوں نے بھی آرمی چیف کو یقین دہانی کرائی کہ کشمیری پاکستان کیساتھ تھے اور رہیں گے ۔