سری لنکن ٹیم کے دورے سے تمام کرکٹ بورڈ ز کو واضح پیغام مل گیا: سرفراز احمد

سری لنکن ٹیم کے دورے سے تمام کرکٹ بورڈ ز کو واضح پیغام مل گیا: سرفراز احمد
کیپشن: Image Source : PTV Sports Facebook

کراچی :کپتان سرفراز احمد نے کہا سری لنکا کی ٹیم آنے سے تمام کرکٹ بورڈز کو ایک واضح پیغام چلا گیا ہے ،پی سی بی نے انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے بہت کوشش کی ،سکیورٹی اداروں نے بھی اس میں اپنا بھرپور حصہ ڈالا ،اب ورلڈ کرکٹ کو سوچنا چاہیے کہ پاکستان کے بنا کرکٹ ادھوری ہے ۔


سرفراز احمد نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا سری لنکن ٹیم کو پاکستان بلا کر دنیا کو واضح پیغام دیدیا ہے ،پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے پی سی بی سمیت سکیورٹی اداروں نے بھرپور محنت کی جس کے بعد آج پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے دوبارہ کھل گئے ہیں ۔

کپتان سرفراز نے کہا ہمارے پاس وائٹ بال کے اچھے باﺅلرز ہیں ،ریڈ بال کے بولرز تلاش کرنے ہیں ،ٹیسٹ میں اچھے فاسٹ بولرز کی تلاش ہے ۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز نے کہا پہلے بھی کپتان اور سلیکٹرزکیساتھ کوئی ایشو نہیں تھا ،سینئر پلیئر ز کی اپنی رائے ہے ،ان کی رائے کا احترام کرتا ہوں ،کپتانی کی مدت کے اعلان سے کوئی فرق نہیں پڑتا ،امید ہے تمام لڑکے سری لنکا کیخلاف ہوم سیریز انجوائے کرینگے،سری لنکا کیخلاف سیریز کو آسان نہیں سمجھ رہے ،سرفراز نے کہا بطور کپتان اپنے شہر میں پہلی بار کپتانی کرونگا ،سریز میں اچھا کھیل پیش کرنے کی پوری کوشش کرینگے ۔

انہوں نے کہا سری لنکا کی ٹیم آنے سے ہم نے تمام کرکٹ بورڈ کوایک واضح پیغام دیا ہے ،پی سی بی نے انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے بہت کوشش کی ،سکیورٹی اداروں نے بھی اس میں اپنا بھر پور حصہ ڈالا ،اب ورلڈ کرکٹ کو سوچنا چائیے کہ پاکستان کے بنا کرکٹ ادھوری ہے ۔

کپتان سرفراز احمد نے کہا امید ہے سیریز میں تمام لڑکے اچھا کھیل پیش کرینگے ،محمد رضوان کے آنے سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑے گا ،کوشش ہوگی کہ ون ڈے میں نمبر پانچ پر بیٹنگ کروں ،انہوں نے کہا میں نہیں سمجھتا کہ دوسرے کھلاڑیوں کو اوپر بیٹنگ کرا کے غلطی کی ،امید ہے سری لنکا کیخلاف سیریز میں اچھا کھیل اور انجوائے کرینگے ۔