امریکہ میں فائرنگ کے واقعات، 98 ہلاک و زخمی

امریکہ میں فائرنگ کے واقعات، 98 ہلاک و زخمی


 واشنگٹن : امریکہ کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے مختلف واقعات میں اٹھانوے افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔

امریکہ میں مسلح تشدد کے اعداد و شمار کا اندراج کرنے والے ادارے گن وائلنس آرکائیو کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکہ کی مختلف ریاستوں پنسلوانیا، لوئیزیانا اور یوٹا کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے 85 واقعات رونما ہوئے جس کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک اور 74زخمی ہو گئے۔

امریکہ میں ایک اندازے کے مطابق لوگوں کے پاس تقریبا270 سے3 سو ملین تک ہتھیار موجود ہیں اور یوں تقریبا ہر شخص کے پاس کم از کم ایک ہتھیار ضرور موجود ہے۔