ٹوگو کی پوری کابینہ مستعفی

ٹوگو کی پوری کابینہ مستعفی

 لومو : مغربی افریقی ملک جمہوریہ ٹوگو کے وزیر اعظم اور ان کی پوری کابینہ نے استعفے دے دیئے۔

ٹوگو کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ایوان صدر کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم کومی سیلوم کلاساﺅ اور ان کی کابینہ نے صدر کو اپنے استعفے ہیش کر دیئے ہیں۔

دوسری جانب صدر فاﺅ گینسنگبی ، وزیر اعظم کومی سیلوم کلاساﺅ اور ان کی کابینہ کو معاشی، سیاسی اور سماجی کوششوں پر دنیا بھر میں صحت کے بحران کے باوجود حوصلہ افزا نتائج دینے پر مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

گینسنگبی کو فروری میں چوتھی دفعہ کے لئے صدارتی عہدے پر منتخب کیا گیا تھا۔ اپنے والد گناسنگے ایئڈیما کی موت کے بعد 2005 سے 38 سال تک حکمرانی کرنے والے صدر گینسنگبی نے آٹھ ملین افراد کے ملک کی قیادت کررہے ہیں۔

کلاساﺅ 2015 سے وزیر اعظم کی حیثیت سے ملکی خدمات انجام دے رہے تھے۔