فواد چوہدری نے فوج کے کردار کے حوالے سے اپوزیشن کو آئینہ دکھا دیا 

فواد چوہدری نے فوج کے کردار کے حوالے سے اپوزیشن کو آئینہ دکھا دیا 

اسلام آباد:فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت کے عدلیہ اور عسکری اداروں سمیت ہر ایک سے اچھے تعلقات ہیں ،پاکستان کی فوج وہی کردار ادا کررہی ہے جو کہ حکومت اور کابینہ چاہتی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی  فواد چوہدری نے اپنے ایک انٹرویو میں واضح کیا کہ  سی پیک کو محفوظ بنانے کے لیے ہمیں فوج کی معاونت درکار ہے ،چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) اہم ترین منصوبہ ہے جو تیزی سے جاری ہے انہوں نے کہا کہ بھارت مسلسل سی پیک میں مشکلات کھڑی کرنے کی کوشش کر رہا ہے، معیشت کی بحالی کے لیے سی پیک بہت اہم ہے،فواد چوہدری نے کہا  عمران خان نے حکومت میں آنے سے پہلے سے ہی افغانستان کے مسئلے کا حل مذاکرات کے ذریعے پیش کرنے کا مشورہ دیا تھا اور حکومت سنبھالتے ہی ان کا یہی کہنا تھا کہ مسئلہ افغنستان کا کوئی ملٹری حل نہیں اور پاکستان نے امریکا کی مدد کی، امریکی صدر نے بھی مسئلہ افغانستان کو حل کرنے کیلئے عمران خان کی تجویز پر غور کیا، اب حکومت اور عسکری قیادت مل کر افغانستان میں امن عمل کو آگے بڑ ھا رہی ہے۔

وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی  نے کہا  کہ ہمیں کسی اور نے نہیں بلکہ عوام نے منتخب کیا ہے، عمران خان کسی بھی مارشل لا کا حصہ نہیں رہے، انہوں نے 22 سال جدوجہد کر کے کامیابی حاصل کی ، اپوزیشن کی ہر جماعت ڈکٹیٹر کے دور کا حصہ رہ چکی ہے چند روز قبل فواد چوہدری نے دعویٰ کیا تھا کہ حکومت سے لوگ اتنے بیزار نہیں ہیں کہ نواز شریف اور آصف زرداری کی طرف دیکھیں۔

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کسی بھی مارشل لاءکا حصہ نہیں رہے جبکہ اپوزیشن کی ہر جماعت ڈکٹیٹر کے دور کا حصہ رہ چکی ہے‘ حکومت کا عدلیہ اور عسکری اداروں سمیت ہر ایک سے اچھے تعلقات ہیں، پاکستان کی فوج وہی کردار ادا کر رہی جو کہ حکومت اور کیبنٹ چاہتی ہے، حکومت اس بات کا فیصلہ کرتی ہے کس ملکی ادارے کا پاکستان کی ترقی میں کتنا کردار ہوگا، حکومت ہم آہنگی کے ساتھ تمام اداروں کے ساتھ کام کررہی ہے اور اپوزیشن کو یہ گوارا نہیں ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک پاکستان کیلئے اب تک کا سب سے اہم ترین منصوبہ ہے جو تیزی سے جاری ہے، بھارت مسلسل سی پیک میں مشکلات کھڑی کرنے کی کوشش میں لگا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری معیشت کی بحالی کیلئے سی پیک اہم ہے اور اس منصوبے کا سیکیورٹی اینگل ہے جس کی وجہ سے اس منصوبے کو محفوظ بنانے کیلئے ہمیں ملٹری کی معاونت درکار ہے، پاکستانی افواج سی پیک منصوبے کی سیکورٹی کیلئے اور اسکی تکمیل کیلئے اپنا کردار باخوبی نبھا رہی ہے۔