مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کو کس نے اور کیوں مارا ،اصل خبر آگئی

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کو کس نے اور کیوں مارا ،اصل خبر آگئی

فیصل آباد :مسلم لیگ ن کے سر کردہ رہنما طلال چوہدری کے لڑائی جھگڑے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔


تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما طلال چوہدری پر لیگی ایم این اے عائشہ رجب کے بھائیوں نے تشدد کیا ،جبکہ طلال چوہدری کے گھریلو ذرائع کے مطابق یہ اطلاع دی جا رہی تھی کہ طلال چوہدری سیڑھیوں سے گر گئے تھے ،طلا ل چوہدری اور عائشہ رجب کے مابین جھگڑا فیصل آباد میں ہوا تھا جس کے بعد عائشہ رجب کے بھائیوں نے طلال چوہدری پر حملہ کر دیا ۔

ذرائع کے مطابق طلال چوہدری پر حملہ 23 ستمبر کی رات ڈھائی بجے ہوا تھا ،طلال چوہدری کے خاندانی ذرائع اس سے قبل یہ دعویٰ کرتے رہے کہ طلال چوہدری سیڑھیوں سے گرے تھے لیکن اب خود طلال چوہدری نے اعتراف کر لیا ہے کہ تنظیم سازی کے ایشو کے سلسلے میں مجھے تین بار بلا یا گیا ،عائشہ رجب کے بھائیوں نے مجھ پر تشدد کیا اور ویڈیو بھی بناتے رہے ۔

ہسپتال ذرائع کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ طلال چوہدری کے سر اور کمر پر شدید چوٹیں آئی ہیں،طلال چوہدری کا ہسپتال میں علاج جاری ہے۔