مودی سرکار کے ہوتے پاک بھارت سیز یز کا کوئی امکان نہیں:شاہد آفریدی 

مودی سرکار کے ہوتے پاک بھارت سیز یز کا کوئی امکان نہیں:شاہد آفریدی 

کراچی :پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل رائونڈر شاہد آفریدی نے خلیجی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا جب تک بھارت میں مودی سرکار ہے اس وقت تک پاک بھارت کرکٹ کے امکانات نہیں ۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا آئی پی ایل ایک بڑا برانڈ ہے ،پاکستانی کرکٹر ز کا وہاں نہ کھیلنا نقصا ن دہ ہے ،کرکٹ کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کے تعلقات بہتر رہ سکتے ہیں ،انہوں نے کہا میرا بھارت میں تجربہ اچھا رہا ،لوگ محبت کرتے ہیں ۔

سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے بغیر ایشیا کپ بے سود ہے،مودی سرکار کے ہوتے پاک بھارت کسی بھی سیریز کے امکانات نظر نہیں آتے ۔