مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف میں ٹیلیفونک رابطہ، استعفوں سے متعلق تبادلہ خیال

مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف میں ٹیلیفونک رابطہ، استعفوں سے متعلق تبادلہ خیال
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال اور اپوزیشن کی تحریک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے جس میں اسمبلیوں سے استعفوں کے لیے کمیٹی کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


ملک بھر کی اپوزیشن کی طرف سے بلائی گئی اے پی سی کے بعد پہلی بار سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان رابطہ ہوا ہےڈ رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیاں ملکی سیاسی صورتحال اور اپوزیشن کی تحریک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اے پی سی کے بعد کی صورتحال اور اپوزیشن کی تحریک کے ایکشن پلان پر بھی مشاورت کی گئی۔ اپوزیشن کے نئے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی سربراہی پر بھی مشاورت ہوئی۔ اسمبلیوں سے استعفوں کے لئے کمیٹی کے قیام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔