بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ، پاک فوج کا ایک جوان شہید

بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ، پاک فوج کا ایک جوان شہید
نائیک دلفراز شہید کا تعلق مظفر آباد کے علاقے پنج کوٹ سے تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ آئی ایس پی آر

راولپنڈی: بھارتی فوج کی طرف سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلا اشتعال فائرنگ کے بعد پاک فوج کا ایک اور جوان شہید ہو گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے کوٹ کوٹیرا سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی۔ بھارتی فورسزکی فائرنگ سے پاک فوج کا نائیک دلفراز شہید ہو گیا۔ 34 سالہ نائیک دلفراز شہید کا تعلق مظفر آباد کے علاقے پنج کوٹ سے تھا۔


آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھی دشمن کو بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا، پاکستان آرمی کی فائرنگ کے نتیجے میں بھارت کے بھاری جانی و مالی نقصان کی اطلاع ہے۔

واضح رہے کہ 23 ستمبر کو بھی آئی ایس پی آر کی طرف سے بتایا گیا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کے دو جوان جام شہادت نوش کر گئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں 29 سالہ سپاہی نور الحسن اور 25 سالہ وسیم علی جام شہادت نوش کر گئے۔