پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، تحریک انصاف نے روڈ میپ بنا لیا

 پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، تحریک انصاف نے روڈ میپ بنا لیا
کیپشن: پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، تحریک انصاف نے روڈ میپ بنا لیا
سورس: فائل فوٹو

لاہور: پنجاب میں آئندہ بلدیاتی انتخابات کے چیلنج کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) انتخابات کی تیاری کے لئے روڑ میپ تیار کر لیا جبکہ پی ٹی آئی وسطی پنجاب آج لاہور سے بلدیاتی انتخابات کے لئے پارٹی کنونشز کا آغاز کرے گی۔

تحریک انصاف کی قیادت نے صوبہ بھر میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پارٹی کنونشز کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ساتھ ساتھ ہی پارٹی کے ارکان اسمبلی اور وزرا کو بھی حلقوں میں بلدیاتی انتخابات کے لئے ٹاسک سونپ دیئے گئے۔ پی ٹی آئی وسطی پنجاب آج سے بلدیاتی انتخابات کے لئے پارٹی کنونشز کا آغاز کرے گی اور پی ٹی آئی وسطی پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری بلدیاتی انتخابات کنونشن سے خطاب کریں گے۔

پنجاب بھر میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پارٹی کو فعال بنایا جائے گا جبکہ پارٹی ارکان اسمبلی، وزرا اور پارٹی عہدیداروں کو مضبوط امیدروں کی تلاش کا بھی ٹاسک دیدیا گیا۔

پی ٹی آئی وسطی پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات کے میدان میں بھرپور انداز سے جائے گی اور آج سے کنونشز کا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔