عمران خان کے لیے مشکل ہفتہ شروع ، توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی کا فیصلہ سنایا جائے گا 

عمران خان کے لیے مشکل ہفتہ شروع ، توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی کا فیصلہ سنایا جائے گا 
سورس: File

اسلام آباد:  الیکشن کمیشن آف پاکستان عمران خان کی توشہ ریفرنس میں نااہلی کا فیصلہ رواں ہفتے سنائے گا۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر توشہ خانہ ریفرنس کا مختصر فیصلہ سنائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصلے سنانے کے ایک دن قبل الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کئے جائینگے۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے چیف الیکشن کمیشن کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے ریفرنس پر دلائل مکمل ہونے کے بعد 19ستمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔ توشہ خانہ ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو بھجوایا گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں