اسحاق ڈار کی واپسی کی خبر آتے ہی ڈالر سستا ہوگیا 

اسحاق ڈار کی واپسی کی خبر آتے ہی ڈالر سستا ہوگیا 
سورس: File

کراچی : اسحاق ڈار کے وزیر خزانہ نامزد ہوتے ہی ڈالر نیچے آگیا ہے جبکہ سٹاک ایکسچینج میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے۔ 

نیونیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر 3 روپے 65  پیسےسستا ہوگیا  اس وقت ڈالر انٹر بینک میں  236 روپے  ٹریڈ کر رہا ہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر238 سے 240 روپےمیں فروخت جاری ہے۔

دوسری طرف پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100انڈیکس میں 73 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔  کاروبار کے دوران انڈیکس 40 ہزار 693 کی سطح پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا ۔

مصنف کے بارے میں