ہیلی کاپٹر حادثے میں 6 جوانوں کی شہادت پر افسوس ہے: ترک سفارتخانہ 

ہیلی کاپٹر حادثے میں 6 جوانوں کی شہادت پر افسوس ہے: ترک سفارتخانہ 
سورس: Twitter

اسلام آباد: ترکیہ کے سفارتخانے نے بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کی تباہی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ 

ترکیہ کے سفارتخانے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ افسوسناک حادثے میں جوانوں کی شہادت پر پاکستانی عوام سے اظہار افسوس کرتے ہیں ۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات فلائی آپریشن کے دوران بلوچستان کے علاقے ہر نائی میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گرکرتباہ ہوگیا تھا جس سے 2 میجر سمیت 6 جوان شہید ہوگئے تھے ۔

مصنف کے بارے میں