حکومت کی مزید آڈیوز آ رہی ہیں ، ایک آڈیو میں مریم نواز توشہ خانہ میں میری نااہلی کا حکم دے رہی ہیں : عمران خان 

حکومت کی مزید آڈیوز آ رہی ہیں ، ایک آڈیو میں مریم نواز توشہ خانہ میں میری نااہلی کا حکم دے رہی ہیں : عمران خان 
سورس: Twitter

لاہور: سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کی مزید آڈیوز آ رہی ہیں۔ ایک ایسی آڈیو بھی ریلیز ہونے جا رہی ہے جس میں مریم نواز کہہ رہی ہیں میں توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو نااہل کردیں گے۔  

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لاہور کی جی سی یو میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ابھی مزید آڈیو لیک ہوں گی ۔ ایک میری نااہلی کےحوالے سے ہے جس میں مریم نواز کہہ رہے ہیں کہ عمران خان کو نااہل کردیں گے۔ 

  

عمران خان نے الزام لگایا کہ چیف الیکشن کمشنر راجہ سکندر سلطان نواز شریف کا نوکر ہے۔ نواز شریف اور زرداری کے کہنے پر الیکٹرانک ووٹنگ مشین نہیں آنے دی۔ ای وی ایم سے دھاندلی رک جاتی ۔ 

انہوں نے کہا کہ بھارت کی آئی ٹی ایکسپورٹ 140 ارب تک پہنچ چکی ہیں۔ ہمارے دور حکومت میں آئی ٹی کی ایکسپورٹ 32 ارب ڈالر تک  پہنچیں۔ حکومت میں آئے تو فری لانسرز  کو ہم  100 فیصد ٹیکس معاف کردیں گے۔  بدقسمتی سے ہم نے 20 سال ضائع کردیئے۔ پاکستان  کا مستقبل ٹیکنالوجی سے وابستہ ہے۔ہمیں پاکستان کو جدید ٹیکنالوجی   سے روشناس کرانا  ہے۔ 

عمران خان نے کہا کہ ہم نے اپنی یوتھ کو آئی ٹی کے ٹیکنیکل اسکلز سکھانے ہیں۔ نوجوانوں کو آئی  ٹی اسکلز سکھانے میں 20 سال لگے۔بزدل ظلم کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔پاکستان کا طبقہ اشرافیہ بہترین زندگی گزار رہا ہے۔معاشرے میں ظلم،ناانصافی ہے تو لوگ اس کیخلاف کھڑے ہوں گے۔لوگ ظلم اور خوف کے غلام بن جاتے ہیں ۔خوف کا بت  سب سے زیادہ خطرناک ہے۔خوف کےبت کے سامنے جو جھکتا ہے  میرے نزدیک وہ شرک کرتا ہے۔ 

عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں پر اللہ تعالیٰ نے جہاد فرض کیا۔جہاد کا مطلب ظلم کیخلاف کھڑے ہونا،ناانصافی کا مقابلہ کرنا ہے۔ ایلیٹ کلاس میں ظلم کا مقابلہ کرنے کی طاقت نہیں۔ظلم کا مقابلہ نہیں کرتے تو معاشرہ غلام بن جاتا ہے۔جہاد ظلم کا مقابلہ کرنے کا نام ہے۔ غلامی کرنے والوں کا کوئی مستقبل نہیں ہوتا۔ 

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت سازش کے تحت ہٹائی گئی۔امریکی سائفر میں  کہا گیا عمران خان کو نہ ہٹایا گیا تو بڑے برے نتائج ہوں گے۔کہنے کا مطلب تھا شہباز شریف کو لائیں گے تو معاف کردیں گے۔7 مارچ کو ڈونلڈ لو دھمکی دیتا ہے،عدم اعتماد لاکرعمران خان کو ہرائیں۔ 8 مارچ کو عدم اعتماد قومی اسمبلی میں ٹیبل ہوگئی۔عدم اعتماد ہونے کےبعد ہمارے کچھ لوگ لوٹے بننا شروع ہوگئے۔ ہمارے لوگوں کو 20،25 کروڑ میں خریدا جاتا ہے۔ہمارے اتحادی بھی ہمیں چھوڑ کر جانا شروع ہو جاتے ہیں۔ 

عمران خان نے کہا کہ اسحٰق ڈار ایک ڈیل کے تحت ملک واپس آ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسحق ڈار ن لیگ کے دور میں وزیراعظم کے طیارے میں بیٹھ کر اس وقت ملک سے باہر چلے گئے جب نیب نے ان سے اثاثوں سے متعلق سوال پوچھا۔ عمران خان نے کہا کہ یہ یہاں چوروں سے ڈیل ہوتی ہے، یہی وجہ ہے کہ ملک آگے نہیں بڑھ سکتا اور منی لانڈرنگ ہوتی ہے۔مجھے کوئی ایک ایسا ملک دنیا میں بتا دیں جہاں کا تین بار کا وزیراعظم ملک سے باہر بیٹھا ہو۔

مصنف کے بارے میں