سابق ڈی جی نیب سلیم شہزاد کے وارنٹ گرفتاری جاری

سابق ڈی جی نیب سلیم شہزاد کے وارنٹ گرفتاری جاری

پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) خیبرپختونخوا سلیم شہزاد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے گئے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق عدالت نے سابق ڈی جی نیب کے پی کے سلیم شہزد کے اپنے اہلکار خطاب گل کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمے میں وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں۔ 
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ عدالت کے حکم پر سلیم شہزاد کے خلاف 2015ءمیں اپنے اہلکار خطاب گل پر تشدد کرنے کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
قاضی جواد احسان اللہ ایڈوکیٹ نے مطالبہ کیا کہ سیشن کورٹ نے سلیم شہزاد کو ستمبر میں مقدمے سے بری کیا تھا، عدالت سیشن کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔
وکیل نے دلائل دئیے کہ سلیم شہزاد کی سیشن کورٹ سے بریت کو خطاب گل کی بیٹی صائقہ نے ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہوا ہے، سیشن کورٹ نے فیصلے میں خطاب گل کے میڈیکل ٹیسٹ رپورٹ کو نظر انداز کیا گیا۔
پشاور ہائیکورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) خیبرپختونخوا سلیم شہزاد کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں