ملک بھر میں ڈینگی وائرس بے قابو

ملک بھر میں ڈینگی وائرس بے قابو

اسلام آباد :رواں سال ملک بھر میں 24967 ڈینگی کیس سامنے آ چکے ہیں ،ڈینگی سے 67 اموات ہو چکی ہیں ،

ذرائع وزارت صحت کے مطابق رواں سال اور بیشتر ڈینگی کیسز اور اموات سندھ سے رپورٹ ہوئیں ،سندھ میں 7951 ڈینگی کیس اور 33 اموات ہو چکی ہیں، خیبرپختونخوا میں 6412 ڈینگی کیس اور 7 اموات ہو  ئیں ، رواں سال پنجاب میں 5202 ڈینگی کیس اور 15 اموات ہو چکی ہیں،اسلام آباد میں 1991 ڈینگی کیس اور 6 افراد جان کی بازی ہار گئے ، بلوچستان میں 3162، آزادکشمیر 249 ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے، بلوچستان، آزاد کشمیر میں ڈینگی سے اموات نہیں ہوئیں ۔