گورنر پنجاب نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں سیاسی پروگرام کے انعقاد کا نوٹس لے لیا

گورنر پنجاب نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں سیاسی پروگرام کے انعقاد کا نوٹس لے لیا

لاہور: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے بطور چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (جی سی یو) سیاسی پروگرام کے انعقاد کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ جامعات میں اس طرح کے سیاسی جلسوں کی گنجائش نہیں ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی وی سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں بتایا گیا کہ ’ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے بطور چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں سیاسی پروگرام کے انعقاد کا نوٹس لے لیا! ملک کے نامور تعلیمی ادارے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کا سیاسی اکھاڑہ بنانا افسوسناک ہے۔ جامعات میں اس طرح کے سیاسی جلسوں کی گنجائش نہیں۔‘ 

1665d98cd8cdc1a1eaf0bdf8aec32e4b


ایک اور ٹویٹ میں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے لکھا ’بچے ہمارا مستقبل اور قومی سرمایہ ہیں، انہیں سیاست میں دھکیلنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔‘ 

510b54188388d8ae257fae8125794f6e


واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو کالج کے احاطے میں جلسہ کی اجازت دینے پر وائس چانسلر (وی سی) کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ 
مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر ( وی سی) کیخلاف فتنے (عمران خان) کو تعلیمی ادارے کے احاطے میں جلسے کے انعقاد کرنے پر سخت کارروائی کی جائے۔ تعلیمی ادارے کو سیاسی نفرت پھیلانے کیلئے استعمال کرنا ایک ایسا جرم ہے جس پر سزا دی جانی چاہیے۔

c60bc14d46464c5e1c5bcdb5713b233c

مصنف کے بارے میں