خوش قسمتی کی علامت سمجھےجانے والے ہیر ے کی نیلامی کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

  خوش قسمتی کی علامت سمجھےجانے والے ہیر ے کی نیلامی کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

فرانس: ا دنیا کا خوبصورت ترین نایاب گلابی ہیرا  جس کو   خوش قسمتی کی علامت سمجھا جاتا ہے رواں برس نیلامی کیلئے پیش کیا جائے گا۔

فارچیون پنک، ایک غیر معمولی نایاب قیمتی ہیرا ہے ۔خیال کیا جارہا ہے کہ یہ ہیرا 35 ملین امریکی ڈالر تک میں نیلام ہوو سکتا ہے ۔کرسٹیز کے مطابق یہ ہیرا ایشیا میں خوش قسمتی کی علامت سمجھا جاتا ہے اس لئےانہیں پوری  اُمید ہے کہ یہ ہیرا ’دنیا بھر کے شوقین افراد‘ کی توجہ اپنی جانب مرکوز کروائے گا جس کی نیلامی ہانگ کانگ میں ہوگی۔  اسکا وزن 18 قیراط سے زیادہ ہے  اور  اس کی شکل ناشپاتی کی طرح ہے ۔ 

یہ چمچماتا  ہیرا ایک انگوٹھی پر نصب کیا گیا ہے جو دو طرف سے بڑے سفید ہیرے سے جڑا ہوا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  دنیا بھر کے نایاب زیورات، ماسٹر پیس اور دیگر قدیم اور قیمتی  اشیاء کی نیلامی کرنے والے ادارے کرسٹیز آکشن ہاؤس نےاعلان کیا  ہے کہ  18 قیراط سے زیادہ وزن کا حامل ناشپاتی کی شکل کا  دنیا کا سب سے بڑا گلابی ہیرا نومبر میں نیلامی کے زریعے  فروخت کیا جائے گا۔

کرسٹیز آکشن ہاؤس میں زیورات کی ماہر انجیلا برڈن کا کہنا ہے کہ ’یہ ایک خوبصورت پتھر ہے اور اس سائز کا گلابی رنگ کا ہیرا ملنا نہایت مشکل ہے‘۔

واضح رہے کہ  اس قبل  دیو ہیرا راج پنک ہیرا، جس کا وزن 37.3 قیراط ہے،  ایک سال قبل سوتھبی کی نیلامی میں فروخت ہونے میں ناکام رہا تھا ، جہاں اس کا تخمینہ 30 ملین امریکی ڈالر تک لگایا گیا تھا۔ جبکہ  قبل 2018 میں کرسٹیز نے 18.96 قیراط کا ’ونسٹن پنک لیگیسی ‘نام کا ہیرا پانچ کروڑ ڈالر میں فروخت کیا تھا۔