شہر اقتدار میں ڈاکوؤں کا راج

شہر اقتدار میں ڈاکوؤں کا راج

اسلام آباد: شہر میں وارداتوں میں اضافہ ہونے لگا ،پولیس کی جانب سے تعاون  نہ ہونے پر شہری اپنی مدد آپ کے تحت میدان میں آنے لگے ،مختلف جرائم کی وارداتوں کی فوٹیجز کا  سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ 

 تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے غوری ٹائون میں سولہ ستمبر کو دن دیہاڑے ہونے والی سنیچنگ کی فوٹیج سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی گئی ، ویڈیو میں دو موٹر سائیکل سوار ملزمان کو نوجوان سے موبائل فون چھین کے فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے ،واردات کے بعد ملزمان بہت ہی دیدہ دلیری کے ساتھ فرار ہوگئے ،پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا تاہم  ملزمان کا سراغ لگانے میں ناکام  ہے ،متاثرہ نوجوان نے  آئی جی اسلام آباد سے نوٹس کی اپیل کی ہے ۔