روس کے اسکول میں فائرنگ سے 13افراد ہلاک ہو گئے

روس کے اسکول میں فائرنگ سے 13افراد ہلاک ہو گئے

ماسکو (ویب ڈیسک/ایجنسیاں) روس کے وسطی شہر ازیوسک کے اسکول میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 7 بچوں سمیت 13 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

روسی میڈیا کے مطابق ،شہر ایزیوسک کے اسکول میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 7 بچوں سمیت  13افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے ،جس میں ایک سیکیورٹی گارڈ بھی شامل ہے ۔مسلح شخص نے حملہ کرنے کے بعد  گرفتاری کے بعد مبینہ طور پر خود کو بھی گولی مار لی  ۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہیں ۔اور حادثے کی تحقیقات جاری ہیں ۔
 

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق، 'ذہنی مریض' کے طور پر بیان کردہ مسلح شخص نے حملہ کرنے کے بعد  گرفتاری کے بعد مبینہ طور پر خود کو بھی گولی مار لی ۔

 Izhevsk روس کے Udmurt جمہوریہ کا علاقائی دارالحکومت ہے، جو ماسکو کے مشرق میں تقریباً 1,000 کلومیٹر (620 میل) کے فاصلے پر واقع ہے۔

یہ حملہ اسکولوں میں ہونے والی فائرنگ کے سلسلے کا تازہ ترین واقعہ  ہے جس نے روس کو ہلا کر رکھ دیا۔