سعودی حکومت کا ’’سعودی آئیڈل‘‘ ٹیلنٹ ہنٹ شو شروع کرنے کا اعلان

سعودی حکومت کا ’’سعودی آئیڈل‘‘ ٹیلنٹ ہنٹ شو شروع کرنے کا اعلان

ریاض:   انڈین آئیڈل کی طرز پر  سعودی حکومت نے بھی ’’سعودی آئیڈل‘‘ کے نام سے ٹیلنٹ شو کراونے کا اعلان  کیا ہے ۔

میڈیا رپوٹس  میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے جنرل اتھارٹی برائے تفریح کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز ترکی آل شیخ نے اپنی نوعیت کے منفرد سعودی پروگرام ’’سعودی آئیڈل‘‘ کا آغاز کیا ہے ،   ’’سعودی آئیڈل‘‘  نامی  پروگرام  ایم بی ایس گروپ اور جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی شراکت داری سے پیش کیا جائے گا، جو دو مرحلوں میں نشر  کیا جاے گا ۔

 رپورٹس کے مطابق پروگرام کی جیوری میں فنکار اصيل ابوبكر، اماراتی گلوکارہ احلام، شامی گلوکارہ اصالہ اور عراقی کمپوزر ماجد علی شامل ہوں گے۔

واضح  رہے کہ   سعودی  آئیڈل کا پہلا مرحلہ دسمبر کے وسط سے شروع ہوگا جو تجرباتی نوعیت کا ہوگا، اس کے بعد 11 جنوری 2023 کو براہ راست شوز کا دوسرا مرحلہ شروع کیا جائے گا۔