لیہ میں پانچ بچوں کو زہر دے کر باپ نے خود کشی کر لی

لیہ میں پانچ بچوں کو زہر دے کر باپ نے خود کشی کر لی

لیہ :لیہ کے  علاقے چوک اعظم کے قریبی گائوں  341ٹی ڈی اے میں باپ نے اپنے 5بچوں کو زہر دے کر خود بھی زہر پی لیا۔ تفصیلات کے مطابق زہر پینے سے پانچوں بچےجاں بحق اور باپ کی حالت بھی انتہائی  تشویشناک ہے۔اطلاع ملنے کےبعد باپ کو  فوری طبی امداد کی فراہمی کے لیے قریبی اسپتال منتقلکیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا ۔

جاں بحق بچوں میں ایک بچہ اور 4بچیاں شامل ہیں۔ جاں بحق بچوں کی عمریں 5 سے 12 سال کےدرمیان تھیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پچھلے سال بیوی کو بھی طلاق دے چکا تھا اور گھریلو حالات سے پریشان تھا۔

جانبحق ہونے والوں میں چار بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے ۔ طیبہ،تنزیلہ ، شانزہ ، طیب،اور سدرہ ہے ۔بچوں کی دادی کا کہناہے کہ اس کے بیٹے نے بیوی کے طلاق مانگنے پر ایسا کیا ۔