موٹاپے کا شکار مصری لڑکی کاکامیاب علاج،بھارتی ڈاکٹروں کا دعویٰ جھوٹ نکلا

موٹاپے کا شکار مصری لڑکی کاکامیاب علاج،بھارتی ڈاکٹروں کا دعویٰ جھوٹ نکلا

قاہرہ:بھارت کے شہر ممبئی کے نجی ہسپتال میں مصر سے  وزن کم کروانے کے لیے آنے والی مصری لڑکی ایمان احمد  کی بہن نے ہسپتال کے ڈاکٹروں پر جھوٹ اور دھوکہ دہی کا الزام عائد کیا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق ایمان احمد کی بہن شائمہ سلیم نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ایمان احمد بہت بیمار ہیں اور سیفی ہسپتال کی جانب سے کیا جانے والا دعویٰ کہ ان کی بہن کا وزن پہلے سے نصف وزن کم ہو گیا جھوٹ ہے۔ 

تاہم ادھر ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ایمان احمد کی بہن کی جانب سے عائد کیے جانے والے الزامات جھوٹ ہیں اور اب ایمان واپس مصر نہیں جانا چاہتیں۔

ہسپتال کو اس بات کا انتظار ہے کہ ایمان احمد کا وزن اتنا کم ہو جائے کہ وہ سی ٹی سکین مشین میں فٹ ہو سکیں اور پھر اس بات کا پتہ لگایا جا سکے کہ آخر سٹروک کی وجہ کیا تھی۔