امریکاکا شمالی کوریا پر سخت پابندیاں عائد کرنے پر غور

امریکاکا شمالی کوریا پر سخت پابندیاں عائد کرنے پر غور

واشنگٹن : امریکا شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگرام کو ختم کرنے کے لیے دباو بڑھانے اور اس پر سخت پابندیاں عائد کرنے سمیت سفارتی اقدامات اٹھانے پر غور کر رہا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس حکمتِ عملی کا اعلان 100 امریکی سینیٹرز کے ساتھ ہونے والی خاص بریفنگ کے بعد کیا گیا۔امریکی وزیرِ خارجہ ریکس ٹلرسن، وزیرِ دفاع جیمز میٹس اور نیشنل انٹیلیجنس کے ڈائریکٹر ڈان کوٹس نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ امریکا جزیرہ نما کوریا کا استحکام اورجوہری صلاحیت میں تخفیف چاہتا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اپنے ہدف کی جانب مذاکرات کے لیے تیار ہیں تاہم ہم اپنا اور ہمارے اتحادیوں کا دفاع کرنے کے لیے بھی تیار رہتے ہیں۔بیان کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کا نقطہ نظر یہ ہے کہ شمالی کوریا پر اس کے جوہری اور میزائل پروگرام کو ختم کرنے کے لیے دباو¿ بڑھایا جائے جس میں اس پر اقتصادی پابندیاں سخت کرنے کے ساتھ سفارتی اقدامات بھی کیے جائیں۔