انڈونیشیا ، قاری کا قرآن پاک کی تلاوت کے دوران انتقال

انڈونیشیا ، قاری کا قرآن پاک کی تلاوت کے دوران انتقال

جکارتہ : انڈونیشیا کے مشہور قاری اور عالم دین الشیخ جعفر عبدالرحمان ایک سرکاری تقریب میں تلاوت قرآن پاک کے دوران سورہ ملک کی تلاوت کرتے ہوئے انتقال کرگئے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق الشیخ جعفر عبدالرحمان کی آخری تلاوت کلام پاک کی ایک فوٹیج سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہورہی ہے جس میں وہ تلاوت کے قرآن پاک کے دوران اچانک دم توڑ دیتے ہیں۔


تقریب میں انڈونیشیا کے وزیر برائے مذہبی اموربھی موجود تھے۔ الشیخ جعفر نے سورہ ملک کی تلاوت شروع کی ، تو اچانک ان کی آواز میں ارتعاش پیدا ہوا اور وہ لڑکھڑانے لگے۔ موقع موجود افراد نے انہیں گرنے سے بچالیا مگر وہ خود قرآن پڑھتے پڑھتے اللہ کو پیارے ہوگئے۔