پنجاب کے عوام گندا پانی پینے پر مجبور، ہپا ٹائیٹس سی بیماری عام ہوگئی

پنجاب کے عوام گندا پانی پینے پر مجبور، ہپا ٹائیٹس سی بیماری عام ہوگئی

لاہور: پنجاب حکومت شہریوں کو صاف پانی فراہم کرنے میں ناکام ہو گئی،عوام گندے پانی کے استعمال سے ہپا ٹائیٹس سی جیسی بیماریوں کا شکا ر ہورہے ہیں.ایک طرف لاہور میں گرمی کی شدت میں اضافہ اوپر سے صاف پانی نایاب  شہری بے حال ہوگئے۔ 

یہ قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کا حلقہ این اے 122 ہے ، جہاں ، صاف پانی کی دہائی ، ہرطرف سنائی دیتی ہے ۔ شہریوں کو شکوہ ہے کہ حکمران گھروں میں بیٹھ کر منرل واٹر پیتے ہیں ، ہمیں لائنوں میں لگا رکھا ہے ، نلکوں سے آنے والا پانی جانور بھی نہیں پی سکتے ۔
حلقہ NA-122 کے باسی اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے نالاں ہیں کہ انہیں دوبار منتخب کرایا لیکن چار سال بعد بھی مسائل جوں کے توں ہیں ،
ptc

مصنف کے بارے میں