پی ٹی آئی ارکان کو پی آئی ڈی میں داخلے سے روک دیا گیا

پی ٹی آئی ارکان کو پی آئی ڈی میں داخلے سے روک دیا گیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پریس کانفرنس کرنے گئے لیکن حکومت نے پی آئی ڈی کے دروازے اپوزیشن کے لئے بند کر دیئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے کہا پچھلے سال پرویز رشید نے پی ٹی آئی میں پریس کانفرنس کی اجازت دی تھی لیکن اب پریس کانفرنس کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ سینیٹر شبلی فراز کا بھی اتنا ہی حق ہے جتنا (ن) لیگ کے پارلیمنٹرینز کا ہے اور ن لیگ حکومتی وسائل کے غلط استعمال سے اپنی تشہیر کر رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا شبلی فراز اور شہریار آفریدی عوام کے نمایندے ہیں لیکن ہر چیز کا کریڈٹ یہ لوگ خود لینا چاہتے ہیں۔ انفارمیشن کا بجٹ دو بھائیوں کی ذاتی تشہیر پر خرچ کیا جا رہا ہے اور حکومت کی طرف سے ہمارے خلاف افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کل اسلام آباد کے جلسے میں نواز شریف کے استعفے کا مطالبہ کیا جائیگا جبکہ عدالت جا کر پی آئی ڈی کو استعمال کرنے کی اجازت مانگیں گے۔

،

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں