مقبول ڈرامے ' گیمز آف تھیرون' میں کام کرنے والے ہر قسط کا اتنا معاوضہ لیتے ہیں جتنا پاکستان میں سوچا بھی نہیں جاسکتا

کراچی: گیمز آف تھیرون کے 7 ویں سیزن کے لیے پانچ اداکار ایمیلیا کلارک، کٹ ہیرنگٹن ، لینا ہیڈے، نکولاج کوسٹر والدو اور پیٹر دنکلیج ایک قسط کا اتنا معاوضہ لے رہے ہیں جتنا اکثر ہولی وڈ اسٹارز کا بھی نہیں ہوگا۔یہ اداکار ہر قسط کے 2 ملین برطانوی پاﺅنڈز (26 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) کا معاوضہ لیں گے۔

اگر اس تناظر میں دیکھا جائے تو بھارت کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ٹی وی اسٹار کپل شرما اپنے شو کی ایک قسط کا صرف 60 سے 80 لاکھ روپے معاوضہ لیتے ہیں۔

ان پانچوں اداکاروں نے اس ڈرامے کے 7 ویں اور 8 ویں سیزن کے لیے معاہدے کررکھے ہیں جس میں معاوضے کے علاوہ بونسز کی شقیں بھی شامل ہیں۔اس ڈرامے کے پروڈکشن اخراجات بھی بہت زیادہ ہیں جس کی وجہ اس میں خوبصورت ترین لوکیشنز اور دیگر سامان کا استعمال ہے۔

اس ڈرامے کا نیا سیزن 17 جولائی سے نشر ہونا شروع ہوگا۔