اداکارہ صباء قمر کے نام سے جعلی فیس بک اکائونٹ منظر عام پر آگیا

اداکارہ صباء قمر کے نام سے جعلی فیس بک اکائونٹ منظر عام پر آگیا

 اداکارہ صباء قمر کے نام سے جعلی فیس بک اکائونٹ منظر عام پر آگیا

لاہور :  فلم اور ٹی وی کی معروف اداکارہ صباء قمر کے نام سے جعلی فیس بک اکائونٹ منظر عام پر آگیا ۔ بتایا گیا ہے کہ اداکارہ صباء قمر کے نام سے نامعلوم شخص نے جعلی فیس بک اکائونٹ بنا لیا ہے جس سے وہ مختلف افرادکو فرینڈ ریکویسٹ بھیج رہا ہے ۔ اس حوالے سے صباء قمر کا کہنا ہے کہ میرا کوئی ایسا فیس بک اکائونٹ نہیں ہے جس نے بھی میرے نام سے جعلی فیس بک اکائونٹ بنایا ہے.


اس سے درخواست ہے کہ وہ اس کو فوری طور پر بند کردے دیگر صورت میں اس کے خلاف ایف آئی اے کے سائبر کرائم سے رجوع کرنے پر مجبور ہو جائوں گی ۔ صباء قمر نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ایک غلط روایت پڑ گئی ہے کہ نامور شخصیات کے نام سے جعلی اکائونٹ بنا کر ان کی شہرت کو خراب کیا جا رہا ہے اس سلسلے میں فوری اقدامات ہونے چاہئیں اور ایسے کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہونی چاہیے تاکہ دوسروں کو سبق مل سکے ۔