عمران خان کو ڈیل کی پیشکش کرنے والے کا نام بتانا پڑے گا، خورشید شاہ

عمران خان کو ڈیل کی پیشکش کرنے والے کا نام بتانا پڑے گا، خورشید شاہ

اسلام آباد:  قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اگر عمران خان نے ڈیل کی پیشکش کرنے والے کا نام ثابت نہ کیا تو ان سے زیادہ غیر ذمہ دارانہ لیڈر کوئی نہیں ہو گا۔

چئیرمین تحریک انصاف کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان کو ڈیل کی پیش کرنے والے کا نام بتانا پڑے گا، اگر عمران خان ڈیل کی پیش کش کرنے والے کا نام ثابت نہ کرسکے تو ان سے بڑا غیرذمہ دار لیڈر کوئی نہیں ہو گا۔

خورشید شاہ نے کہا کہ اگر عمران خان ڈیل والی بات اپنے دوستوں میں کرتے تو اور بات ہوتی لیکن انہوں نے یہ انکشاف میڈیا کے سامنے کیا ہے اس لیے اب انہیں اسے ثابت کرنا پڑے گا۔