ایسے فن پارےجو چہرے پر مسکراہٹ بکھیرنے کے ساتھ ساتھ مسحور بھی کردیں

ایسے فن پارےجو چہرے پر مسکراہٹ بکھیرنے کے ساتھ ساتھ مسحور بھی کردیں

ایسے فن پارےجو چہرے پر مسکراہٹ بکھیرنے کے ساتھ ساتھ مسحور بھی کردیں

لندن: آپ نے مختلف آرٹسٹوں کے فن پارے دیکھے ہوں گے مگر ایسے نہیں جو چہرے پر مسکراہٹ بکھیرنے کے ساتھ ساتھ مسحور بھی کردیں۔ایسے آرٹسٹ بہت کم ہوتے ہیں جو روایتی ڈگر سے ہٹ کر اپنے فن کا مظاہرہ کریں مگر جولیو سیزر بہت مختلف ہیں۔


اپنے کسی دوست یا رشتے دار کا انتخاب کرنے کے بجائے برازیل سے تعلق رکھنے والے آرٹسٹ جولیو سیزر بغیر سوچے سمجھے لوگوں کو منتخب کرتے ہیں اور ان کے دلچسپ تصویری خاکے بناکر پوسٹ کرتے ہیں۔ان کے دلچسپ خاکوں میں کسی فرد کی حقیقی تصویر کو ہوبہو خاکے کی شکل دی جاتی ہے تاہم اس میں رنگوں اور لائنوں کا فرق ہوتا ہے۔وہ اکثر فیس بک صارفین کی پروفائل فوٹوز پر بھی اپنے فن کو آزماتے ہیں اور اس طرح انٹرنیٹ پر شہرت حاصل کرچکے ہیں۔اور ہاں جولیو سیزر ہر وقت مزید تصاویر بنانے کے لیے لوگوں کی تلاش میں رہتے ہیں، کوشش کریں تو وہ آپ کی کسی تصویر کو بھی اپنے فن سے سجا سکتے ہیں۔