مرتضی ستی تحریک انصاف میں شامل

مرتضی ستی تحریک انصاف میں شامل

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے مرتضی ستی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

اس بات کا اعلان مرتضی ستی نے بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات میں کیا۔ ملاقات میں جہانگیر ترین، چودھری سرور اور عامر کیانی بھی موجود تھے۔ مرتضی ستی کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان آج کے جلسے میں کیا جائے گا۔

وہ این اے 50 مری کو ٹلی ستیاں سے پیپلز پارٹی کے ایم این اے رہ چکے ہیں۔