پاکستان نے 29 بھارتی ماہی گیر پکڑ لیے

کراچی: میری ٹائم سیکیورٹی کے اہلکاروں نے کھلے سمند ر میں کارروائی کے دوران 29 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار اور ان کی 5 کشتیاں قبضے میں لے لی ہیں۔

پاکستان نے 29 بھارتی ماہی گیر پکڑ لیے

کراچی: میری ٹائم سیکیورٹی کے اہلکاروں نے کھلے سمند ر میں کارروائی کے دوران 29 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار اور ان کی 5 کشتیاں قبضے میں لے لی ہیں۔


ذرائع کے مطابق میری ٹائم سیکیورٹی نے کھلے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے 5 بھارتی کشتیاں قبضے میں لے لیں جب کہ 29 ماہی گیروں کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ میری ٹائم سیکیورٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی ماہی گیروں کو سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ، حراست میں لیے گئے ماہی گیروں کو ڈاکس پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔