وزیراعظم نواز شریف اور وزیرداخلہ کے درمیان اہم ملاقات

وزیراعظم نواز شریف اور وزیرداخلہ کے درمیان اہم ملاقات

اسلام آباد: وزیرِ اعظم سے وزیرِ داخلہ چودھری نثار نے بھی اہم ملاقات کی ۔وزیرِداخلہ نے ڈان لیکس کمیٹی کی سفارشات سمیت اہم امور پر وزیرِ اعظم کو بریف کیا۔ ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے بریفنگ کے دوران وزیرداخلہ نے بتایا کہ ڈان لیکس کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد کے حوالے سے کچھ اہم قانونی اور انتظامی امور طے کرنا لازمی ہیں تاکہ کمیٹی کی سفارشات کا اعلان ہوتے ہی ان پر فوری عمل درآمد شروع ہو جائے۔


ملاقات کے دوران وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آئندہ چوبیس سے چھتیس گھنٹوں میں ان امور پر کام مکمل کر لیا جائے گا جس کے بعد کمیٹی کی تمام سفارشات کا باقاعدہ عمل درآمد کے ساتھ اعلان بھی کر دیا جائے گا۔