بنگلہ دیش سعودی امداد سے سینکڑوں مساجد تعمیر کرے گا

بنگلہ دیش سعودی امداد سے سینکڑوں مساجد تعمیر کرے گا

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں سعودی امداد سینکڑوں مساجد تعمیر کی جائیں گی۔


ایک معاہدے کے تحت سعودی عرب کی طرف سے تقریبا ایک ارب ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔ آئندہ انتخابات سے پہلے بنگلہ دیش حکومت 560 مساجد تعمیر کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ان مساجد میں تحقیقی سہولیات اور لائبریریاں بھی ہوں گی جبکہ انہیں ثقافتی سرگرمیوں کے لیے بھی استعمال کیا جا سکے گا۔