واٹس ایپ اپنے صارفین کیلئے ”البم فیچر “ لے آیا

کیلیفورنیا: واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس بیٹا ورژن کے لیے ”البم فیچر “ متعارف کروادیا ہے۔

واٹس ایپ اپنے صارفین کیلئے ”البم فیچر “ لے آیا

کیلیفورنیا: واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس بیٹا ورژن کے لیے ”البم فیچر “ متعارف کروادیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے لیے بیٹا ورژن میں ان فیچرز کو آزمایا جارہا ہے جن میں سب سے نمایاں البم نامی فیچر ہے۔اس فیچر میں فیس بک کی کسی البم پوسٹ کی طرح تصاویر صارفین کے سامنے نظر آئیں گی۔
اب ایک ساتھ بھیجی جانے والی تصاویر البم کی صورت میں دکھیں گی، ابتدائی چار تصاویر اسکرین پر نظر آئیں گی تاہم اسے کھول کر بقیہ تصاویر باآسانی دیکھی جاسکیں گی۔کسی بھی صارف کی جانب سے بھیجی جانے والی البم میں موجود تصاویر کی تعداد بتائی جائے گی جنہیں دیکھنے کی خواہش رکھنے والاصارف ا±سے کھول کر دیکھ سکے گا۔واٹس ایپ انتظامیہ کے مطابق یہ فیچر کسی چیٹ یا گروپس میں تصاویر کے تعداد کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا کیونکہ اس کے ذریعے ایک وقت میں پانچ سے زائد تصاویر بھیجی جاسکیں گی۔