پورشے پینامیرا ٹربو سب سے طاقتور سپورٹس گاڑی ہے

پورشے پینامیرا ٹربو سب سے طاقتور سپورٹس گاڑی ہے
کیپشن: image by top car ranking

لاہور:پورشے پینامیرا ٹربو (Porsche Panamera Turbo) ایس ای ہائبرڈ (S E-Hybrid) زیادہ نفیس نہ سہی مگر ایک اسپورٹی گاڑی ضرور ہے اور یہ پینامیرا گاڑیوں میں سب سے طاقتور گاڑی شمار ہوتی ہے۔

ٹیسٹ ڈرائیور رین ہولڈ کہتے ہیں کہ لگژری کی کوئی انتہا نہیں ہوتی, مثلاً وہ اس پورشے پینامیرا ٹربو ایس ای ہائبرڈ کو 310 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک بھی دوڑا سکتے ہیں, مگر وہ اس کی ضرورت ہی محسوس نہیں کرتےلیکن رین ہولڈ دنیا کی اس تیز ترین ہائبرڈ سیڈان میں ایک چکر لگانے میں ہی خوش ہیں، کیونکہ شور نہ ہونے کے ساتھ یہ آلودگی بالکل پیدا نہیں کرتی۔

ان کے مطابق جرمن ریاست بویریا کے برفیلے دیہی علاقے نے ہمارے خوابوں کی کار کی ٹیسٹ ڈرائیو کے لیے خوابوں جیسی جگہ فراہم کردی ہے۔

وہ بتاتے ہیں کہ دوسری جنریشن کی اس گاڑی میں ایک اضافی ہائبرڈ آپشن بھی دیا گیا ہے، اس نئے طاقتور ورژن میں 100 کلوواٹ کی الیکٹرک موٹر اور ایک 404 کلوواٹ کا ٹوئن ٹربو وی-8 یونٹ بھی نصب ہے۔اس گاڑی کے حوالے سے وہ بتاتے ہیں کہ خریداروں کے پاس 6 مختلف ڈرائیونگ اور ہائبرڈ موڈز کے آپشنز ہوں گے۔


 

ایس ای ہائبرڈ کی خصوصیات بتاتے ہوئے وہ کہتے ہیں کہ یہ گاڑی ایک سہانے اور پرسکون سفر کے علاوہ طاقت کا بھرپور مظاہرہ کرنا بھی جانتی ہے، اور کیوں نہ ہو؟ آخر اس گاڑی کا انجن 500 کلوواٹ اور 850 نیوٹن میٹر کا ٹارک جو فراہم کرتا ہے۔

وہ اس کی رفتار کو میزائل جیسی خاصیت قرار دیتے ہیں جبکہ ہاں اس گاڑی میں لانچ کنٹرول فنکشن بھی ہے۔

رین ہولڈ کہتے ہیں کہ پہلے آپ اسپورٹ پلس موڈ کا انتخاب کریں، پھر بریک کو سنبھال لیں، رفتار کے لیے ایکسِلریٹر پر پیر جمانے کے ساتھ ہی بریکس سے پیر اٹھالیں اور یوں یہ گاڑی 3.4 سیکنڈز میں 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھاگنے لگے گی۔

ان کے مطابق یہ صاف ہے کہ اس پورشے کو بنانے کا مقصد ایندھن بچانے والی ماحول دوست مگر تیز رفتار گاڑی ڈیزائن کرنا نہیں تھا، بجلی پر منحصر مشینی پرزوں کو ان کی آخری حد تک پہنچانا، گاڑیوں کی ارتقا کے حوالے سے پورشے کی منصوبہ بندی کا حصہ رہا ہے۔