کراچی میں بجلی لوڈ شیڈنگ کا جن بے قابو ، شہریوں کی چیف جسٹس سے نوٹس کی اپیل

کراچی میں بجلی لوڈ شیڈنگ کا جن بے قابو ، شہریوں کی چیف جسٹس سے نوٹس کی اپیل
کیپشن: image by face book

کراچی : کراچی میں بجلی لوڈ شیڈنگ کا جن بے قابو ، وزیراعظم کے وعدے اور  کے الیکٹرک کی یقین دہانیاں سب بے سود  ثابت ہوئیں ، 12 ،12 گھنٹے  کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیدنگ نے شہریوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ، شہریوں نے چیف جسٹس سے نوٹس لینے کی اپیل کر دی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں لوڈ شیڈنگ کے عذاب کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ، نہ دن کو چین ہے نہ رات کو سکون ہے۔

وزیراعظم کی وعدہ خلافی اور کے الیکٹرک کی ہٹ دھرمی دونوں برقرار ہیں ،  12 ،12 گھنٹے کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیدنگ نے شہریوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا۔

بجلی بند ہونے سے پانی بھی نایاب ہوگیا ، اورنگی ٹاون ، کورنگی ، سائیٹ ناظم آباد ، لیاقت آباد اور گارڈن سمیت مختلف علاقوں میں بجلی اور پانی دونوں ہی نایاب ہیں۔

شہریوں نے لوڈ شیڈنگ کے مسئلہ پر چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔