بجٹ اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے شدید احتجاج کا فیصلہ کر لیا، ذرائع

بجٹ اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے شدید احتجاج کا فیصلہ کر لیا، ذرائع
کیپشن: اپوزیشن جماعتوں نے بجٹ اجلاس میں بھرپور احتجاج کا فیصلہ کر لیا۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے مالی سال 19-2018 کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا تاہم اپوزیشن جماعتوں نے بجٹ اجلاس میں بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: صاحبزادہ احمد برطانیہ میں نئے ہائی کمشنر کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالیں گے

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے الگ الگ اجلاس طلب کر لیے جس میں بجٹ اجلاس پر مشاورت ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا ہے اور حزب اختلاف کے ارکان خورشید شاہ سے مل کر احتجاج کی حکمت عملی کو حتمی شکل دیں گے۔ذرائع کے مطابق سینیٹ اجلاس میں بھی اپوزیشن اس معاملے پر شدید احتجاج کرے گی۔

 یہ خبر بھی پڑھیں:  بیٹا اگر الیکشن لڑنا چاہے تو میر ے لیے اس سے بہتر اور کیا ہو گا، خواجہ آصف

یاد رہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں