جھنگ میں ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 5 افراد جاں بحق

جھنگ میں ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 5 افراد جاں بحق
کیپشن: واقعہ کے خلاف لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے سرگودھا روڈ بلاک کر دی۔۔۔۔فائل فوٹو

جھنگ: جھنگ میں ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ واقعہ کے خلاف لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے سرگودھا روڈ بلاک کر دی۔

مزید پڑھیں: آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

ریسکیو ذرائع کے مطابق شاہ جیونا لالیاں روڈ پر منڈی شاہ جیونا کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دو کم سن بچیوں اور دو خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔

حادثے کا شکار ہونے والوں میں چار سالہ طیبہ ، ڈیڑھ سالہ میرا بھی شامل ہیں ۔ واقعہ کے خلاف مظاہرین نے اڈا چنڈ بھروانہ کے قریب احتجاج کیا اور سرگودھا روڈ بلاک کر کے ٹریفک معطل کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: بجٹ اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے شدید احتجاج کا فیصلہ کر لیا، ذرائع
 

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ موٹر سائیکل کو ٹکر مارنے والے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر کے اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں