قومی ٹیبل ٹینس ٹیم کو سویڈن جانے سے روک دیا گیا

قومی ٹیبل ٹینس ٹیم کو سویڈن جانے سے روک دیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور:قومی ٹیبل ٹینس ٹیم کو امیگریشن حکام نے وزارت داخلہ کا لیٹر نہ ہونے پر سویڈن میں ورلڈ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے بیرون ملک جانے سے روک دیا۔

یہ بھی پڑھیں:ذوالفقار کھوسہ اور ان کے بیٹے دوست محمد کا ن لیگ چھوڑنے کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیبل ٹینس ٹیم کے 5 کھلاڑیوں اور ایک آفیشل نے سویڈن میں 29 اپریل سے 6 مئی تک کھیلی جانے والی ورلڈ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے لاہور سے غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے روانہ ہونا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:میشا شفیع نے کینیڈین امیگریشن کیلئے علی ظفر پر جھوٹے الزامات لگائے

تاہم ٹیم آفیشل عرفان اللہ خان کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے وزارت داخلہ کا لیٹر نہ ہونے کے باعث ٹیم کو سویڈن جانے سے روک دیا جبکہ بیرون ملک جاتے ہوئے اس سے قبل کبھی کھلاڑیوں سے وزارت داخلہ کا لیٹر نہیں مانگا گیا۔خیال رہے کہ قومی ٹیبل ٹینس ٹیم عاصم قریشی، رمیز حسین، عائشہ اقبال، فاطمہ خان اور محمودہ پر مشتمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کترینہ اور رنویر کی ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
حکام نے موقف اپنایا کہ یہ ٹیم پاکستان کی نمائندہ ہے اور ان کے پاس وزارت داخلہ کا لیٹر بھی موجود نہیں، اس لیے ورلڈ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے اڑان نہیں بھرسکتے۔ کھلاڑیوں میں 3 خواتین عائشہ اقبال، فاطمہ خان، محمودہ اور 2 مرد عاصم قریشی، رمیز حسین شامل ہیں جبکہ عرفان اللہ خان بطور کوچ ہمراہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں:شیریں مزاری کی بیٹی خواجہ آصف کی حمایت میں سامنے آگئیں
ٹیبل ٹینس کے کھلاڑیوں کا موقف ہے کہ تمام کھلاڑیوں اور منیجر کے پاس سویڈن کا ویزہ موجود ہے، ویزے کی تاریخ بھی ابھی ختم نہیں ہوئی، قومی ٹیبل ٹینس ٹیم کے کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ نہیں معلوم ہمیں کس جرم کی سزا دی گئی ہے۔ ادھر پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے امیگریشن حکام کی جانب سے ٹیبل ٹینس ٹیم کو روکے جانے کے عمل کو خلاف قانون قرار دے دیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں