مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا

مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:صدر مملکت ممنون حسین نے مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے وفاقی وزیر وزیرخزانہ کے عہدے کا حلف لے لیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:ذوالفقار کھوسہ اور ان کے بیٹے دوست محمد کا ن لیگ چھوڑنے کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق آج شام پانچ بجے وفاقی بجٹ پیش کیا جائے گا جبکہ اس سے قبل مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے اورمفتاح اسماعیل کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی جس میں وفاقی کابینہ کے ارکان اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:میشا شفیع نے کینیڈین امیگریشن کیلئے علی ظفر پر جھوٹے الزامات لگائے

اس سے قبل مفتاح اسماعیل کے پاس مشیر خزانہ کا عہدہ تھا تاہم بجٹ تقریر کیلئے ان سے خصوصی طور پر وفاقی وزیر کا حلف لیا گیا ہے۔ مفتاح اسماعیل نہ تو رکن قومی اسمبلی ہیں اور نہ ہی ارکان کے ووٹوں سے منتخب شدہ سینیٹر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا
خیال رہے کہ سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بعد رانا افضل کو وزیر مملکت برائے خزانہ بنایا گیا تھا جبکہ ہارون اختر اور مفتاح اسماعیل بھی وزارت خزانہ میں ہی کام کر رہے ہیں۔ گزشتہ دنوں خبریں آئی تھیں کہ تینوں حضرات میں بجٹ تقریر کے حوالے سے تنازع پیدا ہوا ہے۔ مفتاح اسماعیل آج بجٹ تقریر کریں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں