بجٹ نہ پیش کرنا وفاقی حکومت کے لئے ممکن نہیں :مفتاح اسماعیل

بجٹ نہ پیش کرنا وفاقی حکومت کے لئے ممکن نہیں :مفتاح اسماعیل
کیپشن: سکرین شاٹ

اسلام آباد:وفاقی وزیرخزانہ نے کہا ہے کہ بجٹ نہ پیش کرنا وفاقی حکومت کے لئے ممکن نہیں ہے اور ملکی خزانے کو بہتر حالت میں چھوڑ کر جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے آج ہی وفاقی وزیرخزانہ کا حلف اٹھانے والے مفتاح اسماعیل نے تسلیم کیا کہ کچھ غیر متوقع اخراجات ہو گئے ہیں ،اخراجات کم کرنا ہوں گے،پنشن اور تنخواہوں میں اضافہ ضروری ہے اورتنخواہوں اور پنشن میں مناسب اضافہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:آصف زرداری نے کراچی کو کرچی،یوٹرن خان نے کے پی کو قصہ خوانی بازار بنادیا:شہباز شریف

مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ بجٹ ایک پیمانہ ہوتا ہے،وفاقی حکومت کیلئے ممکن نہیں بجٹ پیش نہ کرے،ہم خزانے کو بہتر حالت میں چھوڑ کر جائیں گے،ہم تمام چیزوں میں بہتری لے کر آئے ہیں،کچھ غیر متوقع اخراجات ہوگئے ہیں،تنخواہوں کو بڑھایا جو بجٹ میں شامل نہیں، ملک کو آگے لے جانے کیلئے ریونیو کو بڑھانا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں سرمایہ داروں کیلئے خصوصی پیکج کی منظوری دیدی گئی

وفاقی وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ تنخواہوں اور پنشن میں مناسب اضافہ کریں گے،جتنے وسائل موجود ہیں ان میں اچھا کام کرکے جارہے ہیں،جب حکومت ملی معاشی حالات ٹھیک نہیں تھے،تنخواہیں، پنشن اور یگر مراعات دینے پر بجٹ خسارا پورا کرنے کا ہدف پورا نہیں کیا جاسکا،اخراجات کم کرنا ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہوتا ہے شب و روز تماشا اور اپنے دور حکومت میں تمام چیزوں میں بہتری لے کر آئے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں