جیل میں کمائے گئے پیسے میرے لیے 5000 کروڑ کے برابر تھے، سنجے دت

جیل میں کمائے گئے پیسے میرے لیے 5000 کروڑ کے برابر تھے، سنجے دت
کیپشن: جیل میں تھا تو بہت تکلیف میں تھا اس وقت میں خواہش کرتا تھا کاش میں جیل سے نکل جاؤں، سنجے دت ۔۔۔ٖفوٹو بشکریہ انڈیا ٹو ڈے

ممبئی: سنجے دت نے حال ہی میں بھارتی ٹی وی کے پروگرام ’انٹرٹنمنٹ کی رات ‘میں شرکت کے دوران اپنی زندگی کے کئی اہم رازوں سے پردہ اٹھایا۔ شو کی میزبان سومیہ نے سنجے دت سے ان کی مشکلات بھری زندگی کے حوالے سے سوال کرتے ہوئے کہا آپ نے اپنی زندگی میں آنے والی مشکلات کا سامنا کیسے کیا جس پر سنجے دت نے کہا مجھے مشکلات کو جھیلنے کی طاقت میری فیملی، چاہنے والوں اورمیرے ملک کے لوگوں سے ملتی ہے۔

شو کے ایک اور میزبان نے کہا انسان پر کبھی نہ کبھی ایسا وقت آتا ہے جب وہ بالکل ٹوٹ جاتا ہے آپ نے اس صورتحال میں کیا کیا جس پر سنجے دت نے کہا میں نے جیل میں سیکھا ہے کہ ایسی صورتحال میں امید کرنا بند کر دینی چاہئیے حالانکہ یہ بہت مشکل کام ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت میں بچوں اور عورتوں کے ساتھ جو ہورہا ہے وہ شرمناک ہے، ملیکہ شیراوت

سنجے نے مزید کہا جب میں جیل میں تھا تو بہت تکلیف میں تھا اس وقت میں خواہش کرتا تھا کاش میں جیل سے نکل جاؤں اور کاش میری ضمانت ہو جائے تو مجھے جیل میں ہی کسی شخص نے بولا جب تم امید کرنا بند کر دو گے تو تمہارا یہ وقت آسانی سے کٹ جائے گا۔

سنجے دت نے جذباتی لہجے میں کہا کہ جیل میں ہم لوگ پیسے کیلئے کام کرتے تھے اور میں کاغذ کے بیگ بناتا تھا ایک بیگ بنانے کے مجھے 20 پیسے ملتے تھے اور چار سال میں مجھے میری محنت کے 400 سے 500 روپے ملے تھے۔ یہ پیسے میرے لیے بہت اہمیت رکھتے تھے وہ سارے پیسے میں نے اپنی بیوی کو دے دئیے تھے کیونکہ یہ جو کمائی تھی یہ کہیں اور سے نہیں ملتی اور یہ 500 روپے میرے لیے 5000 کروڑ روپے کے برابر تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں