کپتان اب کونسی بڑی وکٹ گرانے کو ہیں تیار، خبر سامنے آگئی

کپتان اب کونسی بڑی وکٹ گرانے کو ہیں تیار، خبر سامنے آگئی
کیپشن: عمران خان، فوٹو بشکریہ فیس بک

لاہور: الیکشن 2018 کا وقت قریب آتے ہی ملک کی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے ہر طرف افرا تفری سی پھیل گئی ہے، بڑی بڑی پارٹیوں کے لوگ آئندہ الیکشن کیلئے اپنا مسقبل مضبوط کرنے کیلئے منصوبے بنا رہے ہیں، یوں کہہ لیں وفاداریاں تبدیل ہو رہی ہیں، تبدیلی کی ایک لہر نظر آنی شروع ہو گئی ہے۔ ایسی ہی ایک خبر اب سندھ کی سیاست سے بھی آر ہی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں سرمایہ داروں کیلئے خصوصی پیکج کی منظوری دیدی گئی
میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف اب آصف علی زرداری کو بھی ایک بڑا جھٹکا دینے کیلئے تیار ہے جس میں مرزا فیملی کے تحریک انصاف سے معاملات طے پا گئے ہیں۔ فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا کپتان کے قافلے میں شامل ہونے کو تیار ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل، وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن نیب میں پیش
 تفصیلات کے مطابق عمران خان کے دورہ سندھ میں دونوں رہنما شمولیت کا اعلان کرینگے۔ عمران خان آئندہ ماہ سندھ کا دورہ کرینگے۔ کپتان سندھ سرکار کو سر پرائز دینے کو تیار ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں