بجٹ سے قبل پٹرول دھماکہ، قیمتوں میں 3 سے 4 روپے اضافہ کی سفارش

بجٹ سے قبل پٹرول دھماکہ، قیمتوں میں 3 سے 4 روپے اضافہ کی سفارش
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی۔

تفصیلات کے مطابق یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان، پیٹرول 3 روپے 22 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کپتان اب کونسی بڑی وکٹ گرانے کو ہیں تیار، خبر سامنے آگئی
 عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کے باعث تیل کی قیمت بڑھنے سے ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان تھا۔ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے جب کہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے سے روپے کی قدر نیچے آئی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: شمالی اور جنوبی کوریا کے سربراہان کی 65 برس بعد تاریخی ملاقات
 انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ اور انٹر بینک مارکیٹ کی صورتحال کے پیش نظر ملک میں آئندہ ماہ کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 3 سے 4 روپے فی لیٹر اضافے کا خدشہ ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں